ویلج کونسل جھنگی تھری: لاکھوں پتی افراد کو گھر کی دہلیز پر کمیشن کاٹنے کے بعد امدادی رقوم ملنے لگیں۔

ایبٹ آباد:لمبامیرا ویلج کونسل جھنگی تھری کے اہلکارکی پشت پناہی وزیراعظم احساس کیش امدادی رقم لاکھوں پتی افراد کو گھر کی دہلیز پر کمیشن کاٹنے کے بعد ملنے لگی۔حقدار وغریب محنت کش امدادی سکیم پوائنٹ گورنمنٹ کالج نمبر 1 آفیسرز کالونی اور کامرس کالج منڈیاں کے چکر کاٹ کاٹ کر تھک ہار کر گھر بیٹھ گئے۔ تبدیلی کے دعویدار سابق بلدیاتی نمائندوں نے کھلم کھلا امدادی سکیم میں مداخلت کر کے نہ صرف مشکل وقت میں وزیراعظم سکیم کو متنازعہ بنا دیا بلکہ اپنے اپنے قریبی لاکھوں پتی رشتہ داروں کو نوازنے کا سلسلہ روز اول سے جاری ہے۔

اہلیان علاقہ نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ دو ماہ پہلے گھر گھر سے فون کال کے ذریعے نہ صرف ڈیٹا اکھٹا کیاگیا ہے بلکہ طفل تسلیاں بھی دی گئی تھیں لیکن بد قسمتی سے علاقہ میں اپنے چیلوں کے ذریعے من پسند افراد کو نوازنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ غریب محنت کش حقداروں کے گھروں میں دردناک فاقہ کشی کا سماں ہے جوکہ قابل بیان نہیں ہے۔سابقہ بلدیاتی دور میں دیے گئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرامز کارڈز کی تقسیم،بلین ٹریز پودوں کی تقسیم اور بلدیاتی فنڈز کا غیر منصفانہ ترقیاتی کاموں پر وی سی فنڈز کے ناقص استعمال کی طرح حالیہ وزیراعظم احساس کیش پروگرامز کی امدادی رقم کی بھی کھلے بندوں بندر بانٹ سیاسی ٹاوٹوں کے ذریعے سرعام جاری ہے۔نیب ایف آئی اے و دیگر تحقیقاتی ادروں کے ذریعے سرعام تحقیقات کرکے لسٹیں میڈیا پر شائح کی جائیں تاکہ بیوہ یتیم اور غریب محنت کشوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والا مفاد پرستوں کے چہرے بے نقاب ہوسکیں اور غریب حقداروں تک امدادی سیکم کی امداد پہنچانے کے لیے راہ ہموار ہوسکے تاکہ متاثرین کی حقیقی امداد کی جاسکے اور کمیشن مافیا کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!