مائنس سردار مہتاب فارمولہ دفن: مسلم لیگ(ن) کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس فلاپ۔سرپرست سمیت اٹھارہ ممبران کی عدم شرکت۔

ایبٹ آباد:مسلم لیگ ن خیبر پختون خوا ہ کے جنرل سیکرٹری مرتضی جاوید عباسی کی زیر صدارت ضلع ایبٹ آباد کی 38 رکنی آرگنائزر کمیٹی کاپہلا باضابطہ اجلاس بری طرح فلاپ ہو گیا ہے،سردار مہتاب احمد خان گروپ کا پلڑہ بھاری، سرپرست اعلی سمیت 18 ممبران نے عدم اعتماد کر کے کمیٹی کو مسترد کر دیا ہے، صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضی جاوید عباسی کی آرگنائزنگ کمیٹی متنازعہ مائنس سردار مہتاب احمد خان فارمولہ دفن ہو گیا ہے۔جس سے ضلع میں مرکزی اور صوبائی قیادت کی سرد جنگ عروج پکڑ گئی کارکنان نے بھی مصالحت کی تجویز پیش کی ہے۔

منگل کے روز مسلم لیگ ن خیبر پختون خوا کے جنرل سیکرٹری مرتضی جاوید عباسی کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ ن ضلع ایبٹ آباد کی آرگنائزنگ کمیٹی کا پہلا باضابطہ اجلاس منعقد ہوا جس میں سابق ایم پی اے عنایت خان جدون،ضلعی آرگنائزر ملک محبت اعوان، شوکت ہارون خان کے علاوہ 38 رکنی کمیٹی کے 20 اراکین شریک ہو ئے،اجلاس میں مسلم لیگ ن ایبٹ آباد کے سرپرست اعلی علی افضل خان جدون،صوبائی صدر یوتھ ونگ ورکن صوبائی اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھہ،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ملک ارشد اعوان،سابق ایم پی اے سردار فرید،سابق ضلعی جنرل سیکرٹری ملک شفیق اعوان،پیر زاہد بکوٹی،سابق ممبر ضلع کو نسل حاجی صدیق قریشی،عبداللہ خان تنولی،ملک آصف اعوان،ملک فیصل خان،حاجی احمد نواز خان،سردار شمیم،آفاق عباسی کے علاوہ محمد خان سواتی سابق سٹی صدر،شبیر احمد سہگل،سابق ڈپٹی جنرل سیکرٹری،سردار ذوق اختر،فضل رحیم عباسی بیروٹ اور سردار عبدالرشید نے عدم اعتماد کرتے ہو ئے آرگنائزنگ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کی ہے۔

ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی میں سردار مہتاب احمد خان گروپ نے اپنا پلڑہ بھاری کر کے اجلاس کو فلاپ کیا ہے،ادھر ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق اجلاس میں شریک آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران نے بھ اس بات پر زور دیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے لئے قربانیاں اور جیلیں کاٹنے والوں کو ساتھ لے کر چلیں اور اجلاس میں شریک نہ ہونے والے آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران سے رابطے کر کے آئندہ اجلاس میں شرکت کو یقینی بنایا جائے تاکہ ضلع میں مسلم لیگ ن کو تقسیم ہو نے سے بچاو ممکن ہو،واضح رہے کہ ایبٹ آباد میں عام الیکشن کے بعد سردار مہتاب احمد خان اور مرتضی جاوید عباسی کے درمیان شروع ہونے والی سرد جنگ عروج پکڑ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!