امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلئے، پاکٹ گائیڈ پر پابندی عائد کردی گئی۔

ایبٹ آباد:امتحانات میں نقل کے روک تھام کے لیے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے طلباء کے زیر استعمال پاکٹ گائیڈ کتب پر پابندی عائد کر دی ہے اور اس سلسلے میں پرنٹنگ پریس کے مالکان کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بھی پاکٹ سائز گائیڈ بکس کی اشاعت بند کر دیں کیونکہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایبٹ آباد کے حکام کے مطابق ان پاکٹ گائیڈ کتب سے نہ صرف طلباء پر برے اثرات مرتب ہو رہے تھے بلکہ اس سے امتحانات میں نقل کے رحجان کی بھی حوصلہ افزائی ہو رہی تھی۔ جس میں اس امر پر غورکیا گیا کہ چھوٹے سائز کی پاکٹ گائیڈز کا استعمال، طلباء کے لئے نہ صر ف خطرناک ہے بلکہ یہ مواد، ان کی تعلیمی زندگی کے لئے بھی نقصان دہ ہے جو ان کی ذہنی نشونما پر بھی منفی اثرات ڈالتا ہے۔جمعرات کے روز جاری کردہ ایک سرکاری مراسلے کے مطابق مستقبل میں اس طرح کے پاکٹ گائیڈ بکس کی اشاعت میں ملوث پائے گئے پرنٹنگ پریسز کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی اور اس سلسلے میں  ایبٹ آباد  بورڈ کے اعلیٰ حکام ایسی پاکٹ گائیڈز کے استعمال اور ان کی اشاعت کی آج سے مسلسل سخت نگرانی کریں گے۔ جس کے دوران اس امر پر کڑی نظر رکھی جائے گی کہ طلباء مذکورہ مواد استعمال نہ کریں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!