پولیس کی بھکاریوں کیخلاف مہم کے دوران 39 مقدمات درج اور 51 مجرمان گرفتار۔

ایبٹ آباد:ہزارہ پولیس نے ہزارہ ریجن کو بھکاریوں سے پاک کرنے اور خود کو مصنوعی معذور ظاہر کرنے،بازاروں میں بھیک مانگنے کے بہانے سے لوگوں کو تنگ کرنے والے، بچوں کو ڈھال بنا کربھیک مانگنے والوں اور بھیک مانگنے کی آڑ میں دیگر جرائم کے مرتکب مرد و خواتین کے بڑے گروہوں کیخلاف گذشتہ ماہ ”بھکاریوں سے پاک ہزارہ“ کے نام سے مہم کا آغاز کیا جس کے تحت ہزارہ پولیس نے بازاروں، شاپنگ مالز، ٹرانسپورٹ اڈوں اور دیگر مقامات پر بھیک مانگنے والوں کیخلاف کریک ڈان شروع کیا جس کے تحت ہزارہ کے تین بڑے اضلاع میں ان بھکاریوں کیخلاف 39مقدمات درج کرکے 51بھکاریوں کو پابند سلاسل کیا گیا ہے جس میں ضلع ایبٹ آباد میں 12 مقدمات درج کرکے15بھکاری، ضلع ہریپور میں 12مقدمات درج کرکے 21بھکاری اور ضلع مانسہرہ میں 15مقدمات درج کرکے 15بھکاری گرفتار کیے گئے۔

اس مہم کے بعد تینوں اضلاع میں بھکاریوں کی تعداد میں کافی حد تک کمی واقع ہونے کیساتھ ساتھ لوگوں کی جانب سے بھکاریوں کیخلاف موصول ہونے والی شکایات اور بازاروں، شاپنگ مالز اور دیگر خرید و فروخت والی جگہوں پر موبائل چوری، پرس چوری و پیسے چوری ہونے والے واقعات میں کافی حد تک کمی رونما ہوئی ہے۔اس حوالے سے ڈی آئی جی ہزارہ قاضی جمیل الرحمن نے کہا کہ ڈی پی اوز اپنے اپنے اضلاع میں اس مہم کو مزید تیزی سے جاری رکھے اور ایسے بڑے نیٹ ورک اور گروہ کی سرپرستی کرنیوالوں کیخلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے خصوصاً ان گروہ کیخلاف جو بچوں کو معذور یا بیمار ظاہر کرکے یا بھیک کی آڑ میں دیگر جرائم میں ملوث ہوتے ہیں، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز تاجر برداری، ٹرانسپورٹرز اور شہر کی بڑی مساجد کے علماء کو بھی اس مہم کا حصہ بنائے اور انکو یہ پیغام پہنچائیں کہ وہ ایسے گروہوں اور نیٹ ورک کی نشاندہی کریں جو کہ بازاروں، اڈوں اور مساجد کے باہر آکر بھیک مانگتے ہیں اور مرد و خواتین کو بلاوجہ تنگ کرنے کیساتھ ساتھ موبائل چوری، پرس چوری و پیسے چوری کرنے جیسے جرائم میں ملوث ہوتے ہیں متعلقہ ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ اوز تاجروں یا کسی بھی شہری کی جانب سے شکایت موصول ہونے کی صورت میں بروقت کاروائی کریں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!