22

ایک بھائی کوقتل اوردوسرے کوزخمی کرنیوالے تین ملزمان ریمانڈپرپولیس کے حوالے۔ خواتین جیل منتقل۔

ایبٹ آباد: ایک بھائی کوقتل اوردوسرے کوزخمی کرنیوالے تین ملزمان ریمانڈپرپولیس کے حوالے۔ خواتین جیل منتقل۔ اس ضمن میں تھانہ نواں شہر کے ایس ایچ او پرویز خان نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ ٹھنڈاچوھا، ہمایون ٹاؤن کا رہائشی محمد آصف ولد اورنگزیب اپنے گھر کی دیوار کو پلسترکروارہاتھا۔مستریوں کی جانب سے پلسترکے دوران ریت کی چھنٹیں، آصف کی چچی خاتون بی بی کے گھر میں جارہی تھیں۔ آصف کی چچی خاتون بی بی اور بہو نیلم بی بی نے گھر میں سیمنٹ اورریت کے چھینٹے گرنے پرگالیاں نکالنا شروع کردیں۔ جس پر نوبت جھگڑے تک جاپہنچی۔اور دونوں گروپوں نے ایک دوسرے کو مارا پیٹا۔ تاہم اہل محلہ نے بیچ بچاؤ کروادیا۔مقتول آصف کی چچی خاتون بی بی کی بہو نیلم بی بی کا تعلق مانسہرہ سے ہے۔ جس نے اپنے بھائیوں طارق حسین،سیف الرحمن، جمیل حسین ساکنان بیلہ مانسہرہ کو مدد کیلئے بلا لیا۔نیلم بی بی کے بھائی جمعرات کی شام ٹھنڈاچوھا پہنچے اورآصف کے گھر کے پر حملہ کردیا۔

ملزمان نے آصف کے گھر کے گیٹ کو لاتیں وغیرہ ماریں۔ جب محمد آصف اپنے بھائیوں عابد اورعادل کے ہمراہ گھر سے باہر نکلا توان پر لاتوں مکوں اورچھریوں سے حملہ کردیا۔ چھریوں کے وارسے محمد آصف اوراس کابھائی عادل شدید زخمی ہوگئے۔ جنہیں ہسپتال پہنچانے کے کوشش کی گئی تاہم محمد آصف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔جبکہ اس کا بھائی عادل شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ ذرائع کے مطابق تھانہ نواں شہر کے ایس ایچ او پرویزنے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان خاتون بی بی، نیلم بی بی، طارق حسین،سیف الرحمن، جمیل حسین ساکنان بیلہ مانسہرہ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے گرفتارملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے خواتین کو جیل بھیج دیا۔ جبکہ تین ملزمان طارق حسین، سیف الرحمن اور جمیل حسین کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ گرفتار ملزمان سے پولیس کی ٹیم تفتیش کررہی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں