تھانہ نواں شہربچے کودومرتبہ بدفعلی کا نشانہ بنانیوالاملزم گرفتار۔

ایبٹ آباد:بچے کودومرتبہ بدفعلی کا نشانہ بنانیوالاملزم گرفتار۔ اس ضمن میں پولیس ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ تھانہ نواں شہر کی حدود میں واقع گاؤں گلی بنیاں کا رہائشی افتخار نامی شخص ایبٹ آباد میں ملازمت کرتاہے۔ ملزم کاشف ولد ساجد عباسی نے افتخار کے بیٹے کو دومرتبہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بچے نے تمام ماجرا اپنی والدہ کو بتایا۔جس کے بعد افتخار نے تھانہ نواں شہر میں رپورٹ درج کروادی۔ پولیس نے علت نمبر: 436، جرم: 377اور53چائلڈپروٹیکشن ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی۔تھانہ نواں شہر کے ایس ایچ او پرویز خان نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کاشف کو گرفتار کرلیا۔ دوران تفتیش ملزم نے بچے کودومرتبہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا اعتراف کرلیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!