ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تھانہ کینٹ کی کاروائی مری روڈ کالا پل پر جعلی کرنسی کے ذریعے تاجروں کو چونا لگانے والا ملزم گرفتار جعلی نوٹ برآمد مقدمہ درج تفتیش شروع،اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ پشاور کا رہائشی منیر رحیم نامی نوجوان گزشتہ کچھ عرصہ کے دوران کالا پل کے تاجروں کو جعلی کرنسی کے ایوز مختلف اشیاء خرید کر چونا لگا رہا تھا کہ جس پر گزشتہ روز منیر نامی ملزم دوبارہ جعلی کرنسی کے ایوز دوبارہ تاجر کو چونا لگا رہا تھا کہ تاجروں نے اُسے پکڑ لیا اور واقع کی اطلاع ایس ایچ او تھانہ کینٹ طاہر سلیم کو اطلاع دی تو ایس ایچ او کینٹ نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور ملزم منیر رحیم کو گزفتار کر کے ملزم کے قبضے سے 10 ہزار روپے جعلی نوٹ برآمد کر کے قبضے میں لے لیے اور ملزم کے خلاف زیر دفعہ 489 b کے تحت مقدمہ ردج کر کے ملزم کو عدالت پیش کیاگیا جہاں عدالت نے ملزم کو ایک روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا واضع رہے کہ گزشتہ کئی دونوں میں تین سے زاہد جعلی کرنسی کے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) نئے ڈی پی او کی تعیناتی: مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز نے منشیات فروشوں کیخلاف مہم تیز کردی۔متعدد منشیات سمیت گرفتار۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ ایبٹ آباد میں منشیات فروشوں کو پچھلے کافی عرصہ سے ڈھیل ملی ہوئی تھی۔جس کی وجہ سے منشیات فروش بے خوف ہوکر […]