معصوم بچے کے ساتھ بد فعلی کرنے والے ملزمان گرفتار۔

بٹگرام(وائس آف ہزارہ) تھانہ سٹی بٹگرام پولیس کی بروقت کاروائی۔بے رحم سفاک اور درندہ صفت ملزمان کو (3) گھنٹے کے اندر اندر گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق (س) نے ہمراہ والد تھانہ سٹی بٹگرام میں رپورٹ کی کہ مسمیان (1) شاکر اللہ (2) نیازاللہ نے میرے ساتھ زبردستی بد فعلی کی اور موقع سے فرار ہو گئے۔

رپورٹ پر تھانہ سٹی بٹگرام میں ملزمان بالا کے خلاف مقدمہ علت نمبر 85 جرم 377/34ppc درج رجسٹر ہوا۔ واقع کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او بٹگرام طارق محمود خان نے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ساجد نواز خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی بٹگرام سید امتیاز علی شاہ اور انوسٹی گیشن افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا ٹاسک دیا۔

متعلقہ ٹیم نے علاقے میں انٹیلی جنس انفارمیشن نیٹ ورک فعال بناکر انتھک جدوجہد کے بعد ملزمان 1 شاکر اللہ 2 نیاز اللہ پسران سلطان بخت سکنان چھپرگرام تک (3) تین گھنٹوں میں رسائی حاصل کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے بند حوالات تھانہ کیا۔

اس فوری اور زبردست کارروائی پر بٹگرام عوام نے ڈی پی او بٹگرام طارق محمود خان اور بٹگرام پولیس کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!