سرچ آپریشن کے دوران نامعلوم شخص کا قاتل پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)مانگل پولیس کا سرچ آپرپشن کے دوران چند روز قبل نامعلوم شخص کو قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار لیا۔ملزمان کا تعلق گلگت سے بتایا جاتا ہے اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ چند روز قبل تھانہ مانگل کی حدود کیکر موڑ میں چالیس سالہ نامعلوم شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی تھی جسکو اس وقت تھانہ مانگل کی پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ایوب میڈیکل کمپلیکس پہنچا دیا تھا۔
لیکن نعش کی شناخت چار دن تک نہ ہوئی تھی بعدازاں نعش کی شناخت بھی ہوگئی تھی۔نعش کو منہ پر ٹیپ لگا کر ہاتھ پاوں باندھ کر تشدد کے بعد موت کے گھاٹ اتارا گیا۔

زرائع کے مطابق دو روز قبل مانگل پولیس کا احساس اداروں کے ہمراہ مانگل میں سرچ آپریشن جاری تھا اس دوران گلگت کے ایک نوجوان کو شک کی بنا پر گرفتار کیا گیا۔جس سے جب تھانے میں تفتیش کی گئی تو اس نے دوران تفتیش بتایاہے کہ اس نے دیگر ساتھوں کے ہمراہ مل کر اس شخص کو قتل کیا تھا۔ذرائع کے مطابق دیگر ساتھی لاہور فرار ہوگئے تھے گزشتہ روز پولیس نے دیگر ساتھیوں کو لاہور سے گرفتار کرکے تھانے منتقل کیا زرائع کے مطابق جہاں ملزمان سے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا دوسری جانب مانگل پولیس اس واقعہ سے لاعمل ہے زرائع کے مطابق بروز جمعرات کو ڈی ایس پی سرکل میرپور اپنی کارکردگی کیلئے پریس کانفرنس کریں گئے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!