پولیس اہلکاربن کر شہریوں کو لوٹنے والے تین جعلسازوں کو گرفتار کرلیاگیا۔

ایبٹ آباد میرپور پولیس کی کاروائی جعلی پولیس اہلکار بن کے شہری سے زبردستی اور دھوکہ دہی سے پیسے بٹورنے والے تین نوسرباز گرفتار مقدمہ قائم۔ ذرائع کے مطابق احمد محمد ولد فدا محمد سکنہ اوگی مانسہرہ جو کہ کینسر کا مریض ہے گزشتہ دنوں اینور ہسپتال میں علاج معالجے کے لیے آیا اور آرام کے لیے منڈیاں میں عباسی ہوٹل میں ایک کمرہ کرایہ پر لیا جہاں 3/4 نامعلوم افراد آئے اور خود کو پولیس ملازم ظاہر کر کے ڈرا دھمکا کے فراڈ سے دس ہزار روپے اور موبائل لے لیا جس پر تھانہ میرپور میں مقدمہ علت 1324 جرم 419/420/170 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا گیا جبکہ ایس ایچ او میرپور عاصم بخاری نے ٹیم کے ہمراہ بروقت کاروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان جن میں ایک ہوٹل کا ملازم بھی شامل ہے عمران خان ولد کالا خان سکنہ نتھیاگلی، ذین العابدین ولد فقیر محمد سکنہ شانگلہ سوات اور سجاد ولد غلام سرور سکنہ مانسہرہ کو حسب ضابطہ گرفتار کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!