شیخ البانڈی: پولیس کانسٹیبل نیاز کو بھائی اورراہگیرسمیت فائرنگ کرکے زخمی کردیاگیا۔

ایبٹ آباد:تھانہ کینٹ کی حدود بڑی شیخ البانڈی محلہ سیری قبرستان میں بکریاں چرانے پر دو گروپوں میں تصادم جدید آتشیں اسلحہ سے فائرنگ۔پولیس کانسٹیبل نیاز بھائی اور راہگیرسمیت شدید زخمی۔پولیس کانسٹیبل نیاز کو ایوب کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کینٹ پولیس موقع پر پہنچ گئی ابتدائی رپورٹ درج کر کے مزید تفتیش اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔اس ضمن میں پولیس ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز تھانہ کینٹ کی حددو شیخ البانڈی میں معمولی تواں تکرار پر دو گروپوں میں تصادم ملزمان تنویر ولد حیدر علی منیر شیرمحمد کی اندھا دھند فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل نیاز احمد اوران کے بھائی راشد ولد محمد طارق شدید زخمی ہو گئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کینٹ پولیس موقع پر پہنچ گئے اور زخیموں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا۔پولیس کانسٹیبل نیاز کی حالت تشویشناک ہونے پر ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا۔جبکہ ایک راہگیرشاہد فہیم ولدمحمد رفیق مغل کی ٹانگ میں بھی گولی لگی لیکن اس نے کسی پر دعویداری نہیں کی۔ پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!