ایبٹ آباد میں ڈکیتیاں کرنیوالے ڈاکوؤں کیساتھ مقابلہ۔ تین پولیس اہلکار شدیدزخمی۔

ابیٹ آباد:کوہالہ آزادکشمیر تھانہ چھتر پولیس نے جان پر کھیل کر ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔پولیس مقابلے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ تین پولیس جوان بھی زخمی۔ڈاکوتھانہ بکوٹ کوہالہ پولیس کی حدود کہو شرقی بیروٹ میں واردات کرکے پل عبور کر کے کشمیر میں داخل ہوئے مگر فرض شناس کشمیر پولیس جاگ رہی تھی جبکہ واردات والے علاقہ کی پولیس سورہی تھی۔بکوٹ پولیس سے رابطہ پر محرر تھانہ نے بتایا واردات رہائشی گھر میں ہوئی تاحال ایف آئی آر درج نہیں کی گی۔ پانچ ڈاکو مبینہ طور پر کہو شرقی بیروٹ کے معروف سماجی شخصیت راجہ صابر عباسی کے گھر میں ڈکیتی کی واردات کر کے کوہالہ آئے اور پل عبور کرکے ناکہ سے بچنے کے لیے براستہ دان گلی فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے پولیس نے مشکوک سمجھ کر پیچھا کیا تو ڈاکوؤں  نے برسالہ کے مقام پر فائرنگ کر دی۔ چوکی آفیسر افتخار اعوان، تفتیشی راجہ سفیر اور اہلکار راجہ زاہد صدیقی زخمی ہو گئے جبکہ پانچ میں سے تین ڈاکو فرار جبکہ دو کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایس پی مظفر آباد یاسین بیگ کوہالہ پہنچ گئے۔ اہلکاران کو شاباش اور حوصلہ افزائی کی۔ مقامی تاجروں اور سول سوسائٹی کے وفود سے ملاقاتیں کیں عوام علاقہ کا دان گلی روڈ پر ناکہ و نفری تعینات کرنے کا مطالبہ۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ رات ایک اور دو بجے کے درمیان کوہالہ دان گلی روڈ پر پولیس نے مشکوک گاڑی  کار مہران ICT-968 کو روکنے کی کوشش کی تو کار میں موجود پانچ ڈاکوؤں جن کے نام پولیس کے مطابق خاقان ولد علی شان، جلال میر ولد ارشاد، آصف ولد ولی شاہ، مصطفےٰ ولد ایوب اور ندیم ولد ظفر ساکنہ چھتر گام وادی لیپہ بتایا جا تا ہے نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔چوکی آفیسر کوہالہ افتخار اعوان، راجہ سفیر، راجہ زاہد صدیقی، عمیر علی اور بشارت عباسی نے ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ اس دوران ڈاکو خاقان ولد علی شان اور جلال میر ولد ارشاد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ باقی تینوں فرار ہونے میں کا میاب ہو گئے۔ چوکی آفیسر کی قیادت میں پولیس اہلکاران کی ٹیم نے شدید فائرنگ اور خنجر وں سے لیس حملہ آوروں  کے خلاف کامیاب آپریشن کیا۔ اس دوران تین پولیس اہلکاران جن میں چوکی آفیسر  افتخار اعوان، زاہد صدیقی، راجہ سفیر شامل ہیں زخمی ہو گئے جنہیں مظفرآبادہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ گرفتار ڈاکوؤں سے پولیس نے بھاری مقدار میں اسلحہ جس میں 30 بور پستول، خنجر، گولیاں اور خول جبکہ لوٹے گئے قیمتی موبائل،گھڑیاں اور دیگر اشیاء بھی بر آمد کر لیں۔گرفتار  ڈاکوؤں سے مزید تفتیش جاری ہے۔ جبکہ ایس ایس پی مظفر آباد یاسین بیگ نے کوہالہ پہنچ کر وفود سے ملاقاتیں کی پولیس اہلکاران کو کاروائی پر شاباش دی اور حوصلہ بڑھایا جبکہ مقامی وفود بے مطالبہ کیا کہ کوہالہ دان گلی بائی پاس روڈ پر پولیس کی نفری بڑھائی جائے اور ناکہ قائم کیا جائے کیوں کہ دان گلی بائی پاس پیشہ ور افراد کی محفوظ راستہ سمجھا جا تا ہے۔

Facebook Comments