محکمہ ٹیلی فون کی قیمتی تاریں چوری کرنے والے چارملزمان کا گروہ پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تناول(وائس آف ہزارہ)چوکی کوٹھیالہ کی بڑی کاروائی عرصہ دراز سے ٹیلیفون کیبل چوری میں ملوث چار ملزمان گرفتار چوری شدہ کیبل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والے موٹر سائیکل برامدچوکی کوٹھیالہ میں مقدمہ درج ملزمان پابند سلاسل مزید تفتیش جاری۔

پولیس ذرائع کے مطابق چوکی کوٹھیالہ کے انچارج اے ایس آئی سیف الرحمن نے بمعہ نفری بانڈھی پھولاں میں کاروائی کرتے ہوئے عرصہ دراز سے ٹیلفون کیبل چوری میں ملوث چار ملزمان قمر۔ شاہ زیب۔ارسلان اور جنید کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں ٹیلفون کیبل وارداتوں میں استعمال ہونے والے موٹر سائیکل بھی برامد کرلیئے ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد تھانہ شیروان منتقل کردیا گیا ھے جہاں پر ملزمان سے مزید تفتیش جاری ھے مزید سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں یاد رہے کہ دو ہفتے قبل انچارج چوکی کوٹھیالہ کو اطلاع ملی کہ نامعلوم ملزمان ریچھ بہن ٹیلیفون ایکسچینج کی کیبل چوری کررہے ہیں انچارج چوکی کوٹھیالہ نے ملزمان کا تعاقب کیا تاہم ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ واردات میں استعال ہونے والی موٹر سائیکلوں کو موقع پر ہی چھوڑ دیا جن کو پولیس قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کردی سخت محنت اور جدید خطوط پر استوار تفتیش کے نتیجے میں ملزمان سراغ لگا گزشتہ روز ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ شیروان منتقل کردیا گیا ھے۔جہاں ملزمان مزید تفتیش جاری ہے اور ملزمان کے دیگر نیٹ ورک کا سراغ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے اہلیان علاقہ انچارج چوکی کوٹھیالہ سیف الرحمن اور ان کی ٹیم کو کامیاب کاروائی پر مبارکباد اور خراج تحسین پیش کیا اہلیان علاقہ ایس ایچ او شیروان ڈی ایس پی سرکل اورڈی پی او ایبٹ آباد سے مطالبہ کیا ھے کہ ملزمان کے خلاف تفتیش کا دائرہ کار وسیع کرکے ملزمان کے دیگر نیٹ ورک کو بھی بے نقاب کریں تاکہ علاقے میں سے چوروں ڈکیتوں کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!