چھٹی کے اوقات میں سکولوں اورکالجز کے باہرطالبات کو تنگ کرنیوالے اوباشوں کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)اوباش نوجوانوں کے خلاف ایس ایچ او حویلیاں کیڈٹ عبدالغفور کی دبنگ کاروائی عوامی شکایت پر سکولوں کے سامنے اور گلیوں میں کھڑے اوباش لڑکوں کی چھترول اور حوالات یاترا کروا دی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صبح سویرے ایس ایچ او حویلیاں کیڈٹ عبدالغفور سادہ کپڑوں میں اچانک سکول اوقات میں گرلز ہائی سکول جناح سکول سٹی سکول اور دیگر پرائیوٹ سکولوں کے راستوں پر کھڑے اوباش لڑکوں کو گرفتار کر کے چھترول کی اس کاروائی پر شہریوں اور والدین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ایسے لوگوں کی وجہ سے شریف گھرانوں کی بچیوں کا سکول آنا جانا مشکل ہو رہا تھا گلیوں میں بچیوں پر آوازیں لگانا ان لوفر لفنگوں کا معمول بن گیا تھا جس پر ایس ایچ او حویلیاں کیڈٹ عبدالغفور نے بھرپور کارروائی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ہم والدین اس پر پولیس کی اس کاروائی پر انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اوباشوں کی گرفتاری کے بعد تھانہ حویلیاں میں سفارشیوں کی لائن لگ گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!