گیارہ محرم الحرام کو حویلیاں میں غیر قانونی جلوس نکالنے پر تیس سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج۔

ایبٹ آباد:حویلیاں پولیس نے گیارہ محرم الحرام کو غیر قانونی جلوس نکالنے پر تیس سے زائد افراد کے خلاف تھانہ حویلیاں میں دفعہ 153،186، 188کے تحت پرچہ درج کر دیا تفصیلات کے مطابق گیارہ محرم الحرام کو حویلیاں میں اہل تشیع کے مقرر کردہ روٹ سے تجاوز کرنے والے تیس کے قریب افراد کے خلاف ایس ایچ او حویلیاں سردار طاہر نے مقدمہ درج کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق حویلیاں میں محرم الحرام کی گیارہ کو چونگی نمبر 4سے روایتی جلوس کی اجازت ہے اسکے علاو کوئی نہیں گیارہ محرم کو قرۃ العین شاہ نامی شخص نے تیس کے قریب لوگوں اپنے گھر سے امام بارگاہ تک جلوس نکالا جس پر تھانہ حویلیاں کے ایس ایچ او طاہر سلیم نے کاروائی کرتے ہوئے متعلقہ افراد پر ایف آئی آر درج کرتے ہوئے قانونی کاروائی کی حویلیاں کے شہریوں نے اس کاروائی پر ایس ایچ او حویلیاں سردار طاہر سلیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ایسے شر پسند عناصر کو گرفتارکر کے سزا دی جائے جو حویلیاں کے امن کو برباد کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!