حقیقی بیٹی کیساتھ زناء کاری کرنیوالے بدبخت باپ کیخلاف دوسری مرتبہ مقدمہ درج۔

ایبٹ آباد: حقیقی بیٹی کیساتھ زناء کاری کرنیوالے بدبخت باپ کیخلاف دوسری مرتبہ مقدمہ درج۔ ملزم گرفتار۔ اس ضمن میں تھانہ حویلیاں میں گاؤں بھروال کی رہائشی پندرہ سالہ مسماۃ(م) دخترچن زیب ولد چن گل نے اپنی والدہ مسماۃ (ش۔ا)کے ہمراہ ایف آئی آر درج کراتے ہوئے مؤقف اختیار کیاکہ تقریباً ایک ماہ قبل میرا آٹھ سالہ بھائی عثمان، برادرم راحیل عمر: سترہ سال جس کا ذہنی توازن خراب ہے اور والد چن زیب گھر میں سوئے ہوئے تھے۔والدہ میری خالہ کی بیماری پرسی کیلئے ہری پور گئی ہوئی تھی۔

رات ایک بجے میرے والد نے میرے ساتھ زبردستی زناء کاری شروع کردی۔زناء کاری کے بعد کسی کو بتانے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔کچھ دنوں کے بعد والد حقیقی نے دوبارہ فحش حرکات شروع کردیں۔جب میری عمر آٹھ نوسال تھی تو والد نے میرے ساتھ زناء کاری کی تھی۔ جس کی بابت میری والدہ نے تھانہ کینٹ ایبٹ آباد میں سال 2014ء میں مقدمہ درج کروایاتھا۔ مجھے ڈر ہے کہ میرا والد میرے ساتھ دوبارہ زناء کاری کریگا۔

تھانہ حویلیاں میں ملزم چن زیب کیخلاف علت نمبر: 766، زیر دفعات 376پی پی سی، 53چائلڈپروٹیکشن ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرکے اسے گرفتار کرلیاگیاہے۔ پولیس ملزم سے تفتیش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!