دس دس سالہ دوبچیوں کے ساتھ شیروان اورمسجد کیساتھ ملحقہ کمرے میں زیادتی کے مختلف واقعات۔ ملزمان گرفتار۔

ایبٹ آباد:چالیس سالہ درندے کی دس سالہ لڑکی کیساتھ زیادتی۔ اس ضمن میں پولیس اور مقامی ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ پتیل محلہ شیروان کا رہائشی چالیس رقیب کچھ عرصہ قبل منشیات فروشی کے الزام میں جیل کی سزا کاٹ چکا ہے۔ اور وہ پچھلے کافی عرصہ سے شیروان بازار میں پابندی کے باوجود پٹرول فروخت کرنے میں مصروف ہے۔ شیروان بازار کے رہائشی عبدالرقیب کی دس سالہ بیٹی (ن) کو ملزم رقیب نے بھلاپھسلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا۔ لڑکی کی حالت غیرہونے پر ملزم اسے چھوڑ کرفرار ہوگیا۔ متاثرہ بچی کے والد عبدالرقیب نے تھانہ شیروان میں رپورٹ درج کروائی تو پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم رقیب کو گرفتار کرلیا۔

پتیل محلہ شیروان کا رہائشی چالیس رقیب

رات کے وقت متاثرہ بچی کو طبی معائنے کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیاگیا۔ ڈی ایچ کیوہسپتال کی لیڈی ڈاکٹر کئی گھنٹوں کے بعد ڈیوٹی پر آئی۔ اس دوران بچی کے لواحقین شدید بارش میں انتظارکرتے رہے۔ میڈیکل رپورٹ میں جنسی زیادتی کی تصدیق ہونے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

مسجدسے ملحقہ کمرے میں درندوں کی دس سالہ بچی کیساتھ زیادتی۔

حطار: مسجدسے ملحقہ کمرے میں درندوں کی دس سالہ بچی کیساتھ زیادتی۔ ایک ملزم گرفتار۔ اس ضمن میں پولیس ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ تھانہ حطار کی حدود میں رہائش پذیروالدین نے اپنی بچی کو قرآن سیکھنے کیلئے مسجد میں بھیجا۔ مسجد کے قاری نے بچی کو برتن دھونے کیلئے مسجد سے ملحقہ کمرے میں بھیجا۔ جہاں قمرعباس اور وقاص نامی اوباش نوجوان پہلے سے بیٹھے ہوئے تھے۔ جنہوں نے بچی کو زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہوگئے۔ بچی کی والدہ کی رپورٹ پر پولیس نے ایک ملزم کوگرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ جبکہ دوسرے کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Facebook Comments