کیبل نیٹ کے دفترسے ملازم کی لاش برآمد۔ مقدمہ درج۔

ایبٹ آباد: کیبل نیٹ کے دفترسے ملازم کی لاش برآمد۔ مقدمہ درج۔تفتیش شروع۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز تھانہ کینٹ کی حدود سپلائی میں واقع کیبل نیٹ ورک آفس میں نائٹ شفٹ کی ڈیوٹی کے لئے ضیاء الدین ولد بابر رحمان دفتر آیا جو پراسرارطور پر جاں بحق ہوگیا۔اتوار کی  صبح جب دفتر کا باقی عملہ ڈیوٹی پر آیا تو ضیاء الدین مردہ حالت میں کمرے میں پڑا ہوا تھا جس پر دیگر عملے کی جانب سے ایس ایچ او تھانہ کینٹ کو واقع کی اطلاع گئی تو ایس ایچ او تھانہ کینٹ نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔نعش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا دوسری جانب مقامی ذرائع اور دفتر عمل کے مطابق ضیاء الدین کی موت جنریٹر کا دھواں کمرے میں بھرنے کی وجہ سے ہوئی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئی پولیس نے طلائی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

Facebook Comments