دوہفتے قبل ایبٹ آباد سے لاپتہ ہونیوالے بزرگ ڈرائیورکی لاش برآمد۔

ایبٹ آباد: دوہفتے قبل ایبٹ آباد سے لاپتہ ہونیوالے بزرگ کی لاش برآمد۔اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ کنج کے رہائشی بزرگ بدری الزمان سوزوکی گاڑی چلا کر اپنے خاندان کی کفالت کرتے تھے۔ تقریباً دوہفتے قبل بدری الزمان پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے۔ بدھ کے روز ان کی لاش تھانہ سرائے صالح کی حدود سے ملی۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کیا۔ تھانہ سرائے صالح میں مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔ پولیس تفتیش کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!