سترسالہ ریٹائرصوبیدار کی لاش نجی ہوٹل سے برآمد۔

ایبٹ آباد:سترسالہ ریٹائرصوبیدار کی لاش نجی ہوٹل سے برآمد۔ اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز کھوکھریال کا رہائشی 65 سالہ صوبیدار ریٹائرڈ منور کسی کام کے سلسلے میں ایبٹ آباد آیا اور تھانہ سٹی کی حدود میں بازار میں واقع لاہور ہوٹل میں رات گزارنے کے لئے کمرہ لیا رات گزرنے کے بعد جب اگلے دن صبح وہ کمرے سے باہر نہیں نکلا تو ہوٹل انتظامیہ نے دروازہ کھٹکھٹایا مگر اس نے دروازہ نہ کھولا جس پر ہوٹل انتظامیہ نے ایس ایچ او تھانہ سٹی کو اطلاع دی جس پر ایس ایچ او تھانہ سٹی کیڈٹ نواز نفری کے ہمراہ لاہور ہوٹل میں پہنچ گئے اور ہوٹل کے کمرے کا دروازہ توڑا تو 65 سالہ شخص منور پراسرار طور پر مردہ حالت میں پایا گیا۔

پولیس نے کمرے کی تلاشی لی تو شناختی کارڈ موبائل اس میں دیگر چیزیں برآمد ہونی جن کے ذریعے منور کے لواحقین کو اطلاع دی گئی جس پر وہ موقع پر پہنچ آئے جس پر انہوں نے ایس ایچ او تھانہ سٹی کو بتایا کہ انھیں شوگر کی بیماری تھی ہمیں لگتا ہے کہ ان کی شوگر ہائی ہونے کی وجہ سے ان کی موت واقع ہوئی تمہاری کسی کے اوپر کوئی دعویداری نہیں الناہیہ منعش کا پوسٹمارٹم کروانا چاہتے ہیں جس پر ایس ایچ تھانہ سٹی کیڈٹ نواز نے لواحقین کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد لاش ان کے حوالے کردیں دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے منور کا پورا خاندان ایبٹ آباد میں ہے اس کے باوجود ہوٹل میں رہنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

Facebook Comments