وسیم کی لاش سات روز بعد جنگل سے برآمد کر لی گئی۔

ایبٹ آباد(سعدی سعد)تھانہ ناڑہ کے رہائشی وسیم کی لاش سات روز بعد پیرکوڑی جنگل سے برآمد کر لی گئی ملزم گرفتار،مقتول وسیم ولد علی زمان 29جولائی سے گھر سے گیا لواحقین نے 31جولائی کو تھانہ ناڑہ میں اطلاعی رپورٹ درج کرائی،پیرکوڑی کے جنگل سے نعش ملنے پر لواحقین کا حویلیاں ہسپتال میں احتجاجی مظاہرہ ڈی ایس پی نے غیر جانبدارانہ تحقیقات کی یقین دہانی کرادی۔

پولیس ذرائع کے مطابق یونین کونسل مجہوہاں کے گاؤں حاجیا گلی تھانہ ناڑہ کے رہائشی وسیم ولد علی زمان جو کہ مزدورپیشہ تھا 29جولائی کو گھر سے کام پر گیا لیکن واپس نہ آیا جس پر اس کی تلاش کی کرتے ہوئے لواحقین نے 31جوالائی کو تھانہ ناڑہ میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی جس پر تھانہ ناڑہ نے ڈی ایس پی حویلیاں امجد حسین کی نگرانی میں تلاش شروع کرتے ہوئے ایک مشکوک جوان کو حراست میں لیا جس نے دوران تفتیش اقرارکرتے ہوئے جرم قبول کر لیا ملزم کی نشاندہی پر حویلیاں اورناڑہ پولیس نے پیرکوڑی کے جنگل سے مسخ شدہ نعش برآمد کرکے ٹائپ ڈی ہاسپٹل لایا جہاں پوسمارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی اور مزید تفتیش شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!