کھیتوں سے خاتون کی گولی لگی لاش برآمد۔

ہری پور(وائس آف ہزارہ) کھیتوں سے خاتون کی گولی لگی لاش برآمد۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ گورنمنٹ ڈگری کالج پھرالہ کے قریب گولیہ میرا کی رہائشی خاتون جوکہ ملکیار میں رہائش پذیر تھی۔ بدھ کی صبح مذکورہ خاتون کی گولی لگی لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی۔ جس کی اطلاع مقامی پولیس کو دی گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ٹراما سنٹرمنتقل کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون کو چہرے پر گولی ماری گئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!