شعیب چوری شدہ موٹرسائیکل سمیت گرفتار۔ مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بکوٹ:تھانہ بکوٹ کی ایک کامیاب کاروائی شاہراہ کشمیر پر گشت بڑھا دیا دوران سرچ موٹر سائیکل چوروں کا ایک ساتھی بمعہ مال مسروقہ موٹر سائیکل بیروٹ سے گرفتار مزید کی تلاش جاری۔ذرائع کے مطابق تھانہ بکوٹ کی کوہالہ پولیس چوکی میں بڑھتی وارداتوں کے باعث نو تعینات ایس ایچ او نذیر خان نے علاقہ میں گشت بڑھا کر کڑی نگرانی شروع کی چند دن قبل بھاری مالیت کے سمگل شدہ سامان کے بعد گذشتہ روز شعیب ولد مشتاق حسین شاہ ساکنہ گھوڑی پہٹکہ مظفر آباد آذادکشمیر جو بیروٹ میں رہائش پذیر ھے اسکے قبضہ سے چوری شدہ موٹر سائیکل نمبر LER 5491 برآمد کرکے تھانہ بکوٹ میں علت نمبر 194زیردفعہ 381Aاور 411تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو ایبٹ آباد عدالت میں پیش کیا۔

عوام علاقہ نے تھانہ بکوٹ کی اس کاروائی پر خوشی کا اظہار کیا اور توقع اور مطالبہ کیا کہ باقی جرائم پیشہ افراد اور چوروں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے اور کوہالہ پولیس چوکی میں نئے تعینات انچارج سب انسپکٹر ارشد ایوب کی تعیناتی کو سراہا اور خوش آمدید کہا گیا اور عوام علاقہ نے توقع کی کہ ماضی کی طرح راجہ ارشد ایوب عوام علاقہ کو جرائم پیشہ افراد سے نجات دلوائیں گے اور تھانیدار نزیر خان ارشد ایوب کی ٹیم بہترین کام کرے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!