نے چوری کیس میں ایک ہفتے سے پابندسلاسل ملزم کی گرفتاری شوکردی۔

تناول:تھانہ شیروان کے تفتیشی نے چوری کیس میں ایک ہفتے سے پابندسلاسل ملزم کی گرفتاری شوکردی۔ ذرائع کے مطابق پندرہ نومبر کو متاثرہ خاندان اپنے ایک عزیز کی شادی کی تقریب میں شریک تھے رات گئے جب گھر لوٹے تو گھر کے کنڈے ٹوٹے ہوئے تھے اور قیمتی سامان طلائی زیورات اور 55 ھزار روپے بھی غائب تھے تفصیلات کے مطابق 14 نومبر کی شب تھانہ شیروان کی حدود بموچھی کے رہائشی پولیس ملازم ریاست کے گھر رات کی تاریکی میں چوری کی واردات ہوئی مثاثرہ خاندان اپنے ایک عزیز کی شادی میں شریک تھے رات کو جب شادی کی تقریب سے گھر واپس لوٹے تو گھر کے دروازوں کے کنڈے ٹوٹے ہوئے تھے اور گھر کا سارا سامان بکھرا ہوا تھا جب چانچ پڑتال کی گئی تو پتہ چلا کہ گھر سے اڑھائی تولے سونا 55 ھزار روپے کیش اور دیگر امپورٹڈ سامان غائب تھا۔

جس کی اطلاع تھانہ شیروان پولیس کو کی ابتدائی طور پر نامعلوم چوروں کے خلاف رپورٹ کی گئی بعد ازاں مدعی مقدمہ ریاست خان اپنے طور پر چھان بین کرکے مقدمہ ہذا میں ملزم محمد صدیق ولد محمد یوسف ساکنہ بموچھی کو نامزد کردیا۔تھانہ شیروان کے تفتیشی نے پندرہ نومبر کو محمد صدیق کو گرفتار کرکے غائب کردیا۔ محمد صدیق کے بھائی کی پریس کانفرنس کے بعد پولیس نے آٹھ روز کی غیرقانونی حراست کے بعد محمد صدیق کی گرفتاری شو کردی۔گزشتہ روز ملزم کو مقامی عدالت میں پیش کرکے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!