غریب ریڑھی بان نشانے پر: پختہ تجاوزات کیخلاف کارروائی پر ٹی ایم اے ایبٹ آباد کے افسران کے ہاتھ جلنے لگے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ٹی ایم اے اپریشن غریب ریڑھی بانوں تک محددو پختہ تجاوزات کے خلاف ٹی ایم اے کے ہاتھ جلنے لگے کاغذی کاروائی کے لیے آئے روز آپریشن غریب ریڑھی بانون تھڑہ فروشوں کے خلاف اپریشن اعلی عدالیہ کے حکم کے باوجود پختہ تجاوزات اور نالوں پر قائم کردہ بڑی دوکانیں ان لوگوں کو نظر نہیں آ رہی شہر میں غریب پر ظلم آئے روز ظلم کیا جارہا ہے ریڑھی بانوں کی میڈیا کے سامنے دہائی اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ ٹی ایم اے ایبٹ آباد اپنے کمشن اور ڈیلی بھتوں کے ریٹ بڑھانے کے لیے غریب ریڑھی بانوں کے خلاف اپریشن کا ڈھونک رچا دیتے ہیں اور پختہ تجاوزات کے خلاف آنکھیں بند کر رکھی ہیں عدالت کے حکم پر بھی ٹی ایم اے نے پختہ تجاوزات پر ہاتھ نہیں ڈالا کیونکہ وہ طاقتور کے سامنے بھیگی بلی بن جاتے ہیں اور غریب کے خلاف ثواب سمجھ کر آئے روز چند اہلکاروں کو لیکر فوٹو سیشن کے لیے ان کے سامان کو ضائع کر دیتے ہیں عوامی حلقوں نے شہر سے پختہ تجاوزات کے خلاف اپریشن کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ٹی ایم اے نے شہر کا حسن بحال کرنا ہے تو پہلے نالوں اور سرکاری جگہ پر غیر قانونی تجاوزات سے وگزار کرایا جائے شہر میں غریب ریڑی بانوں کے خلاف اپریشن کرنا اور غریب کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھینا صرف اور صرف فوٹوسیشن اور ظلم ہے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!