فوڈاتھارٹی، محکمہ خوراک و کنزیومر پروٹیکشن فورم نے ملاوٹ مافیا گرانفروشوں اور ناقص اشیائے خوردنوش کی فروخت میں ملوث عناصر سے ہاتھ ملا لیے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)فوڈاتھارٹی، محکمہ خوراک و کنزیومر پروٹیکشن فورم نے ملاوٹ مافیا گرانفروشوں اور ناقص اشیائے خوردنوش کی فروخت میں ملوث عناصر سے ہاتھ ملا لیے شہر میں ملاوٹ شدہ وغیرہ اشیاء کی خریدو فروخت منافع بخش کاروبار بن گیا بڑی بڑی ملکی و بین الاقوامی کمپنیاں کے نام پر جعلسازوں نے دونمبراشیاء مارکیٹ میں پھیلا دیں غریب آدمی پر جان بوجھ کر عرصہ حیات تنگ کر نے کی سازشیں عرصہ دراز سے جاری ہیں محکمہ کے کرپٹ اہلکار کروڑ پتی بن بیٹھے احتساب کے نعرے لگانے والوں نے نہ صرف کمیشن کی رقم میں اضافہ کے لیے کاروائیاں کی۔شہریوں کے مطابق سرکاری اداروں ضلعی انتظامیہ اور پرائس کمیٹیوں کی غفلت نا اہلی اور بھتہ خوری سے ایبٹ آباد کے عوام دو نمبر جعلی اشیاء استعمال کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔اس ضمن میں ایک ذمہ دار زرائع نے انکشاف کر تے ہوئے بتا یا کہ سرکاری ادارے نے شروع دنوں میں پے در پے کاروائیاں کر کے متعدد جعلسازوں کو گرفتار کیا مگر مذکورہ اداروں جن میں حلال فوڈاتھارٹی، محکمہ خوراک اور کنزیومر پروٹیکشن،محکمہ صحت،لیبر ڈیپارٹمنٹ،کے عملہ نے دو نمبر کاروبار کرنے والوں سے گٹھ جوڑ کر لیا۔ذرائع نے کہا کہ شہر و گرد نواح میں دو نمبر جوس پاپڑ،کی بھر مار ہے جس کا باقاعدہ تحریری طور پر محکمہ خوراک و دیگر محکموں کو شکایات کی گئی لیکن چند کاروائیوں میں نرخ بڑھانے کے بعد حصہ وصولی پر اکتفاء کر لیا گیا زرائع نے کہا کہ شہر میں جعلی مصالحہ جات،کریانہ اشیاء کی بار بار نشاندہی کی گئی لیکن عوام عقل کے اندھے کرپٹ حکمرانوں کی بھیڑ میں پھنس کر رہ گئے ہیں زرائع نے واضح کیا کہ کرپٹ مافیا سرکاری عہدوں کیوجہ سے کروڑوں روپے کے مالک بن بیٹھے ہیں جن کے خلاف بلا تفریق کاروائی نا گزیر ہے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!