ٹی ایم او لوئر تناول کی ناقص کارکردگی فوٹو سیشن تک محدود۔

ایبٹ آباد/تناول:ٹی ایم او لوئر تناول فوٹو سیشن تک محدود من پسند لوگوں کے آس پوس فوٹو سیشن کرکے حکام بالا کی آنکھوں میں دھول جھونک دی جاتی ہے لوئر تناول کی یونین کونسل شیروان جس کی صفائی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بڑے دعوے کئے جاتے ہیں اس کا عملی نمونہ ان تصاویر کو دیکھ ہوجاتا ہے شیروان بازار سے ملحقہ اڈا جہاں سے فی گاڑی 30 روپے روزانہ کی بنیاد پر ٹی ایم اے کو ٹیکس دیتی ہے اس اڈے کی حالت زار کچھ یوں ہے اڈے میں نہ تو مستورات کے لیئے کو بیٹھنے کا انتظام ہے ہے نہ پینے کا صاف پانی اور نہ ہی واش روم کی سہولت موجود ہے۔

اسی طرح شیروان خورد اڈا والی مسجد کے پیچھے گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے گلی میں گندا پونی جمع ہوجاتا ہے جس نمازیوں کو مسجد تک جانے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے گندگی کی وجہ سینمازیوں اور آس پاس رہائشیوں کا جینا محال ہوگیا۔گندگی اور تعفن سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔اہل علاقہ محکمہ صحت ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباداور ٹی ایم او لوئر تناول سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مسجد والی گلی اور بازار کے دیگر ایریا سے کچرے کو فلفور ہٹایا جائے اور کچرے کے لیئے کوئی مخصوص ڈمپنگ پوائنٹ بنایا جائے جہاں کچرا پھینکا جاسکے تاکہ جابجا گندی کے ڈھیر نہ بنیں تاکہ اہل علاقہ وبائی امراض سے بچ سکیں کیو نکہ ساون اور برسات کا موسم ہے۔بد بو بہت زیادہ پھیل چکی ہے۔مچھروں کی بہتات ہے۔ملیر یا اور ڈینگی جیسے موذی مرض پھیلنے کا خطرہ ہے۔متعلقہ محکمے عوام کو اس مصیبت سے نجات دلائیں تاکہ اہل علاقہ سکھ کا سانس لے سکیں ٹی ایم اے کی ناقص کارکردگی اور فوٹو سیشن سے عوام کے اندر بہت سے مایوسی پائی جاتی ہے شیروان کے علاوہ دوسری یونین کونسلوں میں بھی ٹی ایم اے کی کارکردگی پر اسی طرح کے سوالیہ نشان ہیں؟

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!