ٹریفک پولیس کو دو حصوں میں ڈیوٹی سرانجام دینے کے دعوے ہوائی فائر ثابت ہوگئے۔

ایبٹ آباد:ٹریفک پولیس کو دو حصوں میں ڈیوٹی سرانجام دینے کے دعوے ہوائی فائر ثابت ہوگئے۔لاک ڈاؤن کے بعد بازار کھلتے ہی شہریوں نے ایبٹ آباد بازار کا رخ کرلیا۔شہر بھر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم۔پیدل چلنے والوں کو مشکلات کا سامنا۔پولیس اہلکار غائب۔افسران بالا اپنے دفتروں تک محدود ہوکر رہ گئے۔اعلی حکام نوٹس لیں۔

اس ضمن میں ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ 51 دن سے لاک ڈاون کے بعد گزشتہ روز بازار کھلتے ہی شہریوں نے ایبٹ آباد بازار کا رخ کرلیا شاہرہ ریشم سمیت شہر بھر کے تمام لنک روڈوں پر ٹریفک کا نظام درہم برآمد ہوکر رہ گیا گاڑیوں کی لمبی لمبی لائن لگ گئی جس سے پیدل چلنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے ڈی آئی جی ہزارہ کی طرف سے ٹریفک اہلکاروں کو دو حصوں میں ڈیوٹی سرانجام دینے کے دعوے بھی جھوٹے نکلے۔کئی مریض ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہے۔ٹریفک اہلکار بھی مکمل سڑکوں سے غائب رہے رمضان سے پہلے ٹریفک اہلکاروں کی خدمت خلق کرنے والے ایس پی ٹریفک طارق محمود بھی اپنے دفتر تک محدود ہوکر رہ گئے عوام کی مشکلات کو دور کرنے کے لیئے بنائے جانے والا 1915 بھی عوام کو ٹال مٹول کرنے لگا۔شہریوں نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!