ایبٹ آباد پبلک سکول کی انتظامیہ کی ناقص پالیسیاں۔ پچیس طالبعلم سکول کو الوداع کہہ کر دوسرے اداروں میں چلے گئے۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) ایبٹ آباد پبلک سکول کی انتظامیہ کی ناقص پالیسیاں۔ پچیس طالبعلم سکول کو الوداع کہہ کر دوسرے اداروں میں چلے گئے۔ والدین پریشان۔ بچوں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ پچھلے کافی عرصہ سے ایبٹ آباد پبلک سکول کا تعلیمی معیار گرتا جا رہاہے۔ ماضی میں اس سکول کے بچے بورڈ کے امتحانات میں ٹاپ کرتے رہے۔ لیکن گزشتہ چند سالوں میں اس تعلیمی ادارے میں سازشی عناصر کی بدولت ہر وقت کھینچا تانی اور ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔

ذرائع کے مطابق اے پی ایس میں بہت سے مقامی بچے بورڈنگ میں داخلے لے لیتے ہیں کیونکہ ڈے سکالر کی بجائے بورڈنگ والے بچوں کو ترجیح دی جاتی ہے۔ تاہم یہ بچے بورڈنگ میں رہنے کی بجائے اپنے گھروں کو آتے جاتے ہیں۔ ایسے بچوں کو سکول انتظامیہ کی جانب سے تنگ کیا جاتاہے۔ میرٹ لسٹ کے مطابق آخری بچہ 153نمبروں پر آتاتھا۔ تاہم انتظامی افسران نے 147نمبروں والے بچے کو بھی میرٹ سے ہٹ کر داخلہ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق سکول انتظامیہ کی غلط پالیسیوؤں اور تعلیمی ماحول ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران اے پی ایس میں زیر تعلیم پچیس بچوں نے سکول کو چھوڑ دیا ہے اور دوسرے تعلیمی اداروں میں داخلے لے لئے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اے پی ایس کا بورڈ آف گورنرسکول کے معاملات کو دیکھے اور سکول کا تعلیمی معیار اور والدین کا ادارے پر اعتماد بحال کرے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!