شوہرنے بہنوں کی مدد سے بیوی کوشاہین چوک میں سرعام برہنہ کردیا۔ ڈی پی او کے حکم پر تھانہ سٹی میں مقدمہ درج۔

ایبٹ آباد: شوہرنے بہنوں کی مدد سے بیوی کوشاہین چوک میں سرعام برہنہ کردیا۔ لوگ تماشادیکھتے رہے۔ ڈی پی او کے حکم پر تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ ایبٹ آباد کے شاہین چوک میں غریب اور لاوارث عورت کیساتھ انتہائی انسانیت سوز اور ہتک آمیز سلوک کیا گیاہے۔ کنج کیہال کی رہائشی (ن)نے پولیس افسران کو بتایاکہ تین سال قبل اس کی شادی الیاس ولد صادق سکنہ کنج کیہال کیساتھ ہوئی جوکہ کشمیر بیکری کے قریب رہائش پذیر ہے۔

مسماۃ (ن) کے مطابق پیر کے روز میرے شوہر الیاس نے اپنی بہنوں مسماۃ (ش) بی بی اور مسماۃ(ی۔ ن) کی مدد سے مجھے شاہین چوک میں روک لیا اورمجھے سرعام برہنہ کرکے میرے کپڑے وغیرہ چھین لئے۔ ذرائع کے مطابق غریب عورت بے چارگی کے عالم میں سڑک پر برہنہ حالت میں ادھر ادھرچھپنے کی کوشش کرتی رہی۔ جبکہ موقع پر موجود لوگوں نے اس بے بس اور لاچار عورت کی کوئی مدد نہیں کی۔ جس کے بعد یہ عورت ڈی پی او کے پاس گئی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر یاسر آفریدی کے حکم پر تھانہ سٹی میں علت نمبر699 زیردفعہ 354/34پی پی سی کے تحت الیاس اوراس کی دوبہنوں کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی۔

ایبٹ آباد جو کہ غیرت مند لوگوں کی سرزمین ہے۔ یہاں پر بڑے چوک میں سرعام ایک خاتون کو برہنہ کرنا لوگوں کیلئے ناقابل برداشت ہے۔ شہریوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیاہے کہ خاتون کو برہنہ کرنیوالے ملزمان کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!