جلاؤ گھیراؤ میں ملوث چیئر مینوں اور کونسلروں کی برطرفی کا امکان۔

صوبہ بھر میں فہرستیں مرتب ایف آئی آرز بھی طلب قومی املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں ہٹانے کی تیاری۔
روپوش کو نسلروں، چیئر مینوں اور بلدیاتی ملازمین کی تفصیلات محکمہ بلدیات نے مانگ لیں، قوانین کا جائزہ لینے کی ہدایت۔
پشاور(وائس آف ہزارہ) پر تشدد مظاہروں میں ملوث کو نسلروں اور ناظمین کو بلدیاتی آرڈینینس کے تحت برطرف کرنے کے لئے کاروائی شروع کر دی گئی ہے 9 مئی کو پشاور سمیت صوبہ بھر میں پر تشدد مظاہروں میں کو نسلر اور ناظمین بھی ملوث پائے گئے ہیں جو کہ اس وقت روپوش ہیں کونسلروں اور ناظمین کیخلاف بھی مقدمات درج کئے گئے ہیں ناظمین کے روپوش ہونے کے باعث شہریوں کو مختلف سرکاری امور کے حوالے سے مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ روپوش کونسلروں، مقدمات میں مطلوب کونسلروں، ناظمین کی تفصیلات محکمہ بلدیات نے طلب کی ہے۔ جن کے خلاف لوکل گورنمنٹ آرڈینینس کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائیگی اور ان کو ان کے عہدوں سے برطرف کر دیا جائے گا پر تشدد مظاہروں میں ملوث کو نسلروں اور ناظمین کی گرفتاریوں کے لئے چھاپے بھی مارے جارہے ہیں۔ یہ بھی پتہ چلا ہے کہ متعلقہ تھانوں سے چیئر مینوں اور کونسلروں کا ریکارڈ مانگا گیا ہے اور محکمہ بلدیات کو قوانین کا جائزہ لینے کا بھی کہا گیا ہے کہ ان چیئر مینوں کے خلاف کاروائی کے لئے متعلقہ شقیں نکالی جائیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!