25

بیٹے کی موت پر باپ نے بہوپردعویداری کردی۔ چھ ماہ کے بعد قبرکشائی۔

ایبٹ آباد:تھانہ سٹی کی حدود بانڈہ سنجلیاں لمبی لڑی میں شعیب ولد افسر کی قبرکشائی مقتول کے ولد نے اپنی بہو پر زہر دینے کا الزم لگایا۔اس ضمن میں پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ بانڈہ سنجلیاں لمبی لڑی کے رہائشی افسر ولد خلیل الرحمن نے رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے شعیب کی 28 اگست2014ء کو میری بھتیجی مسماۃ (ن) سے شادی ہوئی تھی۔شادی کے بعد شعیب کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی بھی پیدا ہوئے۔ اس طرح کہ 26 جولائی کو میری بھتیجی اپنے ولد کے گھر گئی ہوئی تھی اور میرے بیٹے کو بھی کھانے کی دعوت پر بلا لیا۔جس پر میرا بیٹا بھی انکے گھر کھانا کھانے چلا گیا تو 27 جولائی کو مجھے میری بھتیجی نے کال کرکے بولا کہ شعیب کا رات سے پیٹ خراب ہے وہ اس وقت ایوب میڈیکل کمپلیکس میں ہے جس کی اطلاع ملتے ہی میں ایوب میڈیکل کمپلیکس پہنچ گیا تو وہاں اپنے بیٹے کو دیکھا تو اس کی حالت تشویشناک تھی ڈاکٹروں سے پوچھنے پر پتہ چلا کہ اس کو کسی نے زہر دیا ہے اوروہ اس دوران فوت ہوگیا۔جس کی میں رپورٹ درج کروانا چاہتا تھا مگر میرے بڑے بھائی جو شعیب کے سسر تھے۔انہیں نے رپورٹ درج کروانے سے منع کیا اور کہا کہ سب بے عزت ہوں جائیں گے۔میں خود اپنے طریقے سے پتہ کرتا ہوں میرے بیٹے کے فوت ہونے کے دو دن بعد میری بھتیجی مسماۃ (ن) واپس اپنے بچوں کو لیکر اپنے گھر چلی گئی اور حق مہر میں جو مکان لکھا تھا وہ بھی اپنے قبضے میں لے لیا اور آئے روز کی کی حرکتیں مجھے ٹھیک نہیں لگ رہی تھی۔جس پر مجھے شک ہوا کہ میرے بیٹے کو میری بھتیجی جو اس کی بیوی تھی اس نے زہر دیا ہے جس کی رپورٹ تھانہ سٹی میں درج ہونے پر سٹی پولیس نے اپنے افسران کے نوٹس میں لگا کر پی پی سے رائے لی۔جس پر گزشتہ روز علاقہ مجسٹریٹ نے اپنی نگرانی میں پولیس کی سخت سیکورٹی میں شعیب کی قبرکشائی کروائی شعیب کی قبر کشائی کے دوران ڈی ایچ کیو ہسپتال کے سینئرڈاکٹروں نے شعیب کی نعش کے نمونے لیکر لبیاٹری کو ارسال کردی ہے میڈیکل رپورٹ آنے پر اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں