آتشزدگی کے نتیجے میں مرنیوالے چارافراد کی قبرکشائی: ڈاکٹروں نے نمونے لے لئے۔

ایبٹ آبادتربیلا واپڈا کالونی آتشزدگی چار افراد قتل یا حادثاتی موت کا معاملہ ایبٹ آباد کے گاؤں نملی میرا چھم کے رہاشی ماں دو بیٹوں بھانجی کی قبر کشاء پوسٹ مارٹم مکمل ڈاکٹرز نے لاشوں سے نمونے حاصل کر لی ہیں تربیلا واپڈا کالونی کرایہ کے مکان میں 28 اگست کو آتشزدگی کا واقع ہوا آتشزدگی سے ماں زوجہ شہزاد دو بیٹے محمد حمدان اور محمد ابان سمیت بھانجی حوریہ الیاس جاں بحق ہو گئے تھے جاں بحق افراد کا تعلق ایبٹ آباد کے گاؤں نملی میرا چھم سے تھا لواحقین نے واقع کو حادثاتی موت کے بجائے قتل قرار دیا۔

لواحقین کی جانب سے عدالت میں درخواست دی گء کہ قبر کشاء پوسٹ مارٹم کر کے حقائق سامنے لائیں جائیں عدالت کے حکم پر چاروں افراد کی قبر کشاء کی گء اور پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے ڈاکٹرز نے لاشوں سے نمونے حاصل کر لیئے ہیں ان نمونوں کو ٹیسٹوں کیلئے لیبارٹری ارسال کیا جائے گا ڈاکٹرزکا کہنا ہے کہ تمام لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کر کے نمونے حاصل کر لیئے ہیں جن کو لیبارٹری ارسال کیا جائے گا جاں بحق ہونے والی تیرہ سالہ حوریہ الیاس کی والدہ کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی سمیت چار افراد کو قتل کیا گیا ہے انصاف دیا جائے قاتلوں کو سامنے لایا جائے۔

شہزاد کا کہنا ہے کہ بیوی بچوں سمیت چار افراد کا قتل پولیس حقائق سامنے لائے انصاف دیا جائے۔آتشزدگی سے جاں بحق چاروں افراد کی قبر کشاء اور پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے لواحقین نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس حقائق سامنے لا کر قاتلوں کو سامنے لائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!