وزیراعظم اور وفاقی وزراء کا گلگت کی انتخابی مہم میں حصہ لینا کھلی دھاندلی ہے: پیپلزپارٹی ایبٹ آباد۔

ایبٹ آباد:پاکستان پیپلزپارٹی تحصیل ایبٹ آباد کے اجلاس کی پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات ملک طیب اعوان نے کہا کہ اجلاس میں ایبٹ آباد تحصیل شہر کی یونین کونسل کی وی سی تک تنظیموں کو مکمل کرنے کے لیے مشاورت کی گئی۔تحصیل ایبٹ آباد کا اجلاس تحصیل جنرل سیکرٹری طاہر خان کی رہاش ٹھنڈا میرا میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈسڑکٹ اور ڈویژن کی طرف سے مبصر کے طور جنرل سیکرٹری سرفراز جدون اور فوادعلی جدون نے شرکت کی۔ اجلاس میں سینئرنائب صدر مشتاق قریشی،ڈپٹی جنرل سیکرٹری سردار شہباز گجر،نائب صدر سید احمد علی شاہ ترمذی،رابطہ سیکرٹری عدنان خان،فنانس سیکرٹری احسان شاہ کے علاوہ دیگر عہدایداروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر متفقہ قرداد پاس کی گئی۔ جس میں الیکشن کمیشن کی طرف سے بلاول بھٹو زرداری کا گلگت میں الیکشن کمپین پر نوٹس لینے کی بھرپور مذمت کی گئی۔قرداد میں کہا گیا کہ بلاول بھٹو کوئی آفس نہیں رکھتے۔اس جانبدارانہ رویے کو بھرپور مذمت کرتے ہیں۔وزیراعظم اور وفاقی وزراء کا گلگت انتخابی مہم میں حصہ لینا کھلی دھاندلی ہے۔الیکشن کمیشن اس پر خاموش ہے۔ہم مطالبہ کرتے ہیں الیکشن کمیشن اس پر فوری اس پر نوٹس لے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!