پیپلزپارٹی کا بائیس نومبر کو پشاور جلسے میں بھرپور شرکت کا اعلان۔

مانسہرہ:پیپلزپارٹی کا بائیس نومبر کو پشاور جلسے میں بھرپور شرکت کا اعلان۔ اس ضمن میں پاکستان پیپلز پارٹی ہزارہ ڈویژن کے سیکرٹری اطلاعات فوادعلی جدون نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوے بتایا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کااجلاس ڈویژنل صدر ملک وحید کی رہائشگاہ پر منعقد ہوا۔ جس میں ہزارہ ڈویژن کے تمام اضلاع کے صدور و جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی۔اس موقع پر متفقہ طور پر طے پایا کہ بائیس نومبر کو پاکستان پیپلزپارٹی کے پشاور میں منعقد ہونے والے جلسے میں ہزارہ سے بھرپور انداز میں شرکت کی جائے گی۔ اس مقصد کیلئے ہزارہ کے تمام اضلاع میں ضلعی سطح پر مختلف کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں۔ جن کو پی ٹی ایم اے میں شامل جماعتوں سے رابطے کا ٹاسک سونپ دیا گیاہے۔ تاکہ نااہل حکومت سے جان چھڑائی جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!