17

لیڈی ڈاکٹرکے ہاتھوں حاملہ خاتون اورسیکورٹی گارڈکی پٹائی۔ وویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال میدان جنگ بن گیا۔

ایبٹ آباد:لیڈی ڈاکٹرکے ہاتھوں حاملہ خاتون اورسیکورٹی گارڈکی پٹائی۔ وویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال میدان جنگ بن گیا۔ڈی ایم ایس بھی رفو چکر۔ اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع وویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال میں حاملہ خاتون چیک اپ کیلئے لیبر روم میں بغیر پوچھے اندر داخل ہوگئی۔ وہاں پر موجود لیڈی ڈاکٹر مہک عدنان نے اس پر غصہ کردیا۔جس پر دونوں کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا اور وویمن چلڈرن ہسپتال کی لیبر روم میدان جنگ بن گیا۔

اس ثنا پر لیڈی ڈاکٹر مہک کا شوہر بھی لیبر روم میں گھس گیا۔جس کو دیکھ کر وہاں پر مریضوں کے ساتھ آئے ہوئے لواحقین نے شو شرابا شروع کردیا۔ اپنے آپ کو نیب کا ڈائریکٹر ظاہر کرنے والے شخص نے اپنا نام سردار عدنان بتایا۔لیڈی ڈاکٹر نے وہاں پر موجود سیکورٹی گارڈ محمد خورشید پر بھی دپتھروں کی بارش کردی وہاں پر موجود عوام کو بھی لیڈی ڈاکٹر نے سرعام برابھلا کہنا شروع کردیا۔ ہنگامہ آرائی زیادہ ہونے پر تھانہ کینٹ کے ایس ایچ او سردار طاہر بمع نفری موقع پر پہنچ گئے۔ متاثرہ خاتون کی جانب سے تھانہ کینٹ میں لیڈی ڈاکٹرکیخلاف درخواست دیدی گئی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں