بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل: ممبران کی تعداد اور طریقہ کار وضع کردیاگیا۔

پشاور(وائس آف ہزارہ)بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ طریقہ کاروضع کردیاگیا۔ ہر کونسل میں جنرل سیٹ کی تعداد 3، خاتون1 نوجوان1 کسان 1 اور اقلیتی نشست بھی1ہوگی۔
اس طرح ایک کونسل میں کل ممبران کی تعداد 7 ہوگی۔ویلج میں جو بھی ایک نمبر پر آئے گا وہ وہ ویلج ناظم اور تحصیل اسمبلی کا ممبر بھی ہوگا ایک ووٹر 6 ووٹ ڈال سکے گا۔
امیدوار کے لئے انتخاب لڑنے کے لئے کوئی تعلیمی قابلیت کی شرط نہیں رکھی گئی ہے۔ البتہ نوجوان سیٹ کے انتخابات کے لئے 21 سال سے 30 سال تک اور باقی نشستوں کے لئے 21 سال سے اوپر عمر درکار ہے۔ امیدوار صرف اسی کونسل سے انتخابات لڑ سکتا ہے جہاں پر اس کا ووٹ بطور ووٹر انتخابی فہرست میں درج ہو۔انتخابات کے لئے داخلہ متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں نامزدگی فارم جمع کرناہوگا۔
اور ویلج/ نیبرہوڈ کونسل کے انتخابات کی نامزدگی فارم جمع کرنے کی فیس 5,000جبکہ تحصیل چیئرمین کی نشست کی انتخابات کی نامزدگی فارم جمع کرنے کی فیس 50,000 روپے ہیں اور یہ فیس ناقابل واپسی ہوگی تحصیل چیئرمین کے نشست کے لئے انتخابات براہ راست ووٹ کے ذریعے ہونگی۔ یعنی پورے تحصیل کونسل میں جتنے ووٹر رجسٹرڈ ہیں انہی سے MNA اور MPA کی طرز پر ووٹ لیا جائے گا۔
ضلع کونسل کا نظام اس دفعہ ختم کر دیا گیا ہے اس لئے ضلع ممبر یا ضلع ناظم نہیں ہے یونین کونسل لیول پر اس بار انتخابات نہیں ہوگے اس بار صرف نیبر ہوڈ یا ویلج کونسل ہونگے اور اوپر لیول پر تحصیل ہوگا۔
البتہ ووٹر کی کوئی تعداد نہیں رکھی گئی ہے کیونکہ حلقہ بندی ووٹر نہیں بلکہ آباد کے اعتبار سے کی جاتی ہے اور وہ ہر کونسل میں 5 سے 15 ہزار تک ہوگی۔نیبر ہوڈ وہ کونسل ہوتا ہے جو شہری علاقوں میں ہو اور ویلج کونسل دیہی علاقوں میں ہوتا ہے۔ یونین کونسل اس سے پہلے ہوتا تھا اور وہ ان دونوں سے بڑا ہوتا ہے جسے 2015 انتخابات میں وارڈ کا نام دیا گیا تھا۔ موجودہ نظام میں یونین کونسل کا تصور ہی ختم کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!