اعلیٰ شخصیات کا دباؤ۔نتھیاگلی دوران ڈیوٹی ٹریفک وارڈن کو تشدد کا نشانہ بنانے والے کیس کا راضی نامہ کرادیاگیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) اعلیٰ شخصیات کا دباؤ۔نتھیاگلی دوران ڈیوٹی ٹریفک وارڈن کو تشدد کا نشانہ بنانے والے کیس کا راضی نامہ کرادیاگیا۔نگری ٹوٹیال کے ریائشی اکرام الحق عباسی اور ٹریفک وارڈن ندیم عباسی کے درمیان معاملات خوش اسلوبی سے طے پا گئے۔دونوں فریق بغلگیر، ضلعی پولیس سربراہ ظہور بابر آفریدی کی ہدایات پر معاملے کے انکوائری آفیسر ایس ایس پی ہیڈکوارٹرز ایبٹ آباد ملک اعجاز کے دفتر میں معززین کی موجودگی میں دونوں فریقین نے اپنی درخواستیں واپس لے لیں۔معززین نے اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ظہور بابر آفریدی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جن کی کاوشوں سے معاملات افہام و تفہیم کے ساتھ حل ہو گئے۔ گزشتہ دنوں نتھیاگلی میں سیاحوں اور ٹریفک وارڈن کے درمیان ناخوشگوار واقعہ کے دوران ٹریفک وارڈن کی درخواست پر نگری ٹوٹیال کے ریائشی اکرام الحق عباسی، ان کی اہلیہ اور ڈرائیور پر تھانہ ڈونگاگلی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!