آٹا،چینی،دالیں،سبزیاں،پیاز،ادرک، آئل،ڈالڈہ اور روزمرہ ضروریات زندگی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) آٹا،چینی،دالیں،سبزیاں،پیاز،ادرک، آئل،ڈالڈہ اور روزمرہ ضروریات زندگی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔مہنگاء روزانہ کی بنیاد پر بڑھ رہی ھے۔پٹرول اور تیل کی قیمتیں بڑھنے سے ضروریاتِ زندگی کی اشیاء کی قیمتیں بڑھ رھی ھیں جس کی وجہ سے کم تنخواہ یافتہ ملازمین بری طرح پس رھے ھیں۔جبکہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی اداروں سے وابستہ ملازمین کئی کئی ماہ سے تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی کی وجہ موجودہ مہنگائی کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔مہنگاء کا طوفان سرکاری ملازمین کو بری طرح متاثر کر رھا ھے اور موجودہ مہنگاء سرکاری ملازمین بشمول بلدیاتی ملازمین کو پریشانی میں مبتلا کر رہی ھے۔ان خیالات کا اظہار لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کے سینئر رہنما شوکت کیانی نے کیا ھے انھوں نے کہا کہ حکومت کو چاھئے کہ فوری طور پر مہنگاء کو کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے اور کم تنخواہ یافتہ ملازمین اور پنشنرز کو مہنگاء کے طوفان سے محفوظ رکھنے کے لئے کوششیں بروئے کار لائیں اور ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگاء کے تناسب سے اصافہ کیا جائے۔لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کے سینئر رہنما نے نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے بلدیاتی اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لئے بھی گرانٹ دی جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!