ایبٹ آباد شہر اور تناول شیروان کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے ہزارہ موٹروے کے ایبٹ آباد کیلئے شملہ ہل شیروان انٹر چینج کیلئے 1 ارب 82 کروڑ روپے کے فنڈ کی منظوری دے دی جس سے ایبٹ آباد اور شیروان تناول کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا انٹر چینج کیلئے فنڈز کی منظوری پر ایبٹ آباد اور شیر وان تناول کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ مسلم لیگ ن نے اس سے پہلے 33 ارب روپے کی لاگت سے ہزارہ موٹروے کا میگا پراجیکٹ اور 18 ارب روپے کی لاگت سے ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کا منصوبہ بھی دیا ہے ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے گئے۔سپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی مشتاق غنی اور ایم این اے علی خان جدون نے اپنے سابقہ دور حکومت میں ہزارہ موٹروے کے ایبٹ آباد کیلئے شملہ ہل انٹر چینج کی منظوری کیلئے کوششیں شروع کیں جو کہ سود مند نہ ہو سکیں۔ اور یہ منصوبہ التواء کا شکار ہوگیا تھا۔شییروان تناول اور ایبٹ آباد شہر کے عوام انٹر چینج کیلئے آواز اٹھاتے رہے لیکن ان کی آواز کو کسی نے کوئی اہمیت نہیں دی اب دوبارہ تحریک انصاف کی حکومت ختم ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کی حکومت آنے کے بعد وفاقی وزیر مرتضیٰ جاوید عباسی نے ایک مرتبہ پھر سے ہزارہ موٹروے کے ایبٹ آباد کیلئے شملہ بل شیروان انٹر چینج کیلئے آواز اٹھائی اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے انٹر چینج کی تعمیر کا مطالبہ کیا وزیراعظم پاکستان نے ان کے مطالبے پر اعلان کر دیا تھا جس کے بعد این ایچ اے کی ٹیم نے انٹر چینج کیلئے سروے اور کنسلٹنسی کا کام مکمل کیا۔
گزشتہ روز وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے ہزارہ موٹر وے کے ایبٹ آباد شہر کیلئے شملہ ہل شیروان انٹر چینج کے منصوبے کیلئے 1 ارب 82 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی ہے جس سے ایبٹ آباد شہر اور تناول شیروان کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا ہے۔