پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الرحمن قریشی نے کم عمر میں فارماسیوٹیکل سائنسز میں پروفیسر کے عہدے پر ترقی حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایبٹ آباد کے نجی کالج میں تعینات بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الرحمان قریشی نے 41سال کی عمر میں پروفیسر کی پوسٹ پر ترقی کر کے کم عمر فارما سوئیٹکل سائنسز میں پروفیسر ہونیکا اعزاز حاصل کر لیا۔موصوف کا تعلق بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ شہر سے ہے اور جماعت اسلامی کی الخدمت فاؤنڈیشن کے پہلے جنرل سیکرٹری فضل الٰہی قریشی کے فرزند ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الرحمان قریشی نے 2013ء میں کراچی یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی۔فارما کالوجی مضمون میں پی ایچ ڈی کرنیوالے موصوف کے 15آرٹیکل قومی و بین الاقوامی جرائد میں چھپ چکے ہیں اور تمام مکالہ جات سب سے بہترین کیٹگری Wمیں چھپے ہیں۔ پی ایچ ڈی کے دوران ڈاکٹر پنجوانی سنٹر فارماالکولر میڈیسن اینڈ ڈرگ ریسرچ سنٹر میں 5سال ریسرچ فیلو کام کر چکے ہیں۔ جبکہ سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کوئٹہ ٗ آغا خان یونیورسٹی کراچی اور کامسیٹس یونیورستی ایبٹ آباد کیمپس میں بحثیت چیئرمین اور ایسوسی ایٹ پروفیسر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الرحمان قریشی نے کہا کہ میں اپنے خاندان میں پہلا پی ایچ ڈیہوں بلکہ یہ کہنا بجا ہو گا کہ صوبہ بلوچستان میں گنے چنے پی ایچ ڈی میں شامل ہونا میرے لئے فخر کا باعث ہیں۔ اس وقت پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پروفیشنل سٹڈیز میں اپنی خدمات پیش کر رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!