طویل خشک سالی: شہری جنگلات اورگھاس وغیرہ کو آگ لگانے سے اجتناب کریں۔بلین ٹری کے تحت کی گئی شجر کاری کو شدید خطرات لاحق۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)طویل خشک سالی، بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے موسم بہار اور بلین ٹری کے تحت کی گئی شجر کاری کو شدید خطرات لاحق ہیں، جنگلات میں آتشزدگی کے واقعات بھی خشک سالی کی وجہ سے بڑھ جاتے ہیں جس سے نہ صرف درختوں بلکہ جنگلی حیات کی نسل کشی کا خطرہ ہوتاہے، عوام اللہ تعالیٰ کے حضور باران رحمت کیلئے دعا کریں، ہزارہ ڈویژن کے جنگلات اور زیادہ تر اراضی بارانی ایریا پر مشتمل ہے جہاں بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے فصلوں اور جنگلات کے خراب ہونے اور درختوں کی نشوونما رکنے کا خطرہ ہوتا ہے اور اسی خشک سالی کی وجہ سے پہلے بھی جنگلات میں آتشزدگی کے واقعات رونماہوئے ہیں جس کی وجہ سے گرین گولڈ کی تباہی بھی ہوتی رہی ہے، عوام الناس بھی ایسے موسم میں احتیاط سے کام لیں کسی بھی ایسی جگہ آگ نہ جلائی جائے جہاں قریب ہی جنگلات یا فصلیں ہوتی ہیں خصوصاً کوڑا کرکٹ کو لگائی جانیوالی آگ میں بھی احتیاط برتی جائے تاکہ ملک کے اس قیمتی سرمایہ کو بچایا جاسکے، عوام باران رحمت کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا بھی کریں اور اسکے ساتھ ساتھ جنگلات کی حفاظت کیلئے اقدامات بھی اٹھائیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!