آئی جی اختر حیات اور ایڈیشنل آئی جی محمد علی بابا خیل نے ترقی کے بیج لگائے۔
پشاور (وائس آف ہزارہ)ڈی پی او مانسہرہ ظہور با بر آفریدی کو گریڈ 19 میں ترقی ملنے کے بعد آئی جی پولیس خیبر پختو نخوا اختر حیات گنڈا پور اور ایڈیشنل آئی جی محمدعلی بابا خیل نے انہیں بیج لگا دیئے ظہور بابر آفریدی ایبٹ آباد میں بھی بطور ڈی پی او اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں ان کا شمار پاکستان کے قابل اور دیانتدار پولیس آفیسر ز میں ہوتا ہے مانسہرہ میں بھی وہ اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں انہیں ترقی ملنے اور بیجز لگنے پر ایبٹ آباد مانسہرہ سمیت ہزارہ بھر کے عوام نے انہیں مبارکباد دی ہے اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے آئی جی خیبر پختو نخوا پولیس اختر حیات گنڈا پور نے اس موقع پرمنعقدہ پر وقارتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ظہور با بر آفریدی سمیت ترقی پانے والے تمام افسران خیبر پختو نخوا پولیس کا فخر ہیں خیبر پختو نخوا میں امن وامان برقرار رکھنے میں پولیس افسران اور جوانوں کا کلیدی کردار ہے انہوں نے کہا کہ ظہور با بر آفریدی اور ترقی پانے والے دیگر افسران کی ذمہ داریاں اب مزید بڑھ گئی ہیں امید کرتے ہیں کہ افسران اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں مزید احسن طریقے سے پوری کریں گے۔
