5

ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے سامنے نجی ہاسٹل میں نائٹ منانے والی عورت تین مردوں سمیت گرفتار۔

ایبٹ آباد: ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے سامنے نجی ہاسٹل میں نائٹ منانے والی عورت تین مردوں سمیت گرفتار۔ دلال کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے۔اس ضمن میں پولیس ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے تیسرے گیٹ کے سامنے واقع ڈاکٹر سبینہ خٹک والی گلی میں ایک نجی ہاسٹل میں زناء کاری کیلئے کمرے چند گھنٹوں کیلئے کرائے پر دیئے جاتے ہیں۔ تھانہ میرپور کے ایس ایچ او سعید یدون نے مخبر کی اطلاع پر مذکورہ ہاسٹل پر چھاپہ مارا تو ایک کمرے میں سبیل احمد ولد نعمت خان سکنہ بسالہ نتھیاگلی، یوسف سکنہ نگری بالا ایبٹ آباد، فراز فرید ولد محمد فرید سکنہ نگری بالا، ایبٹ آباد، مورکلاں ایبٹ آباد کی رہائشی تنزیلہ دخترپرویز کے ہمراہ قابل اعتراض حالت میں موجود تھے، کہ انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران تنزیلہ نے پولیس کو بتایاکہ محمد وسیم قوم کڑلال سکنہ نگری بالااسے پانچ ہزار روپے نائٹ پروگرام پر ہاسٹل میں لیکر آیا اورسبیل، یوسف اور فراز کے حوالے کرکے ان سے ایک ہزار روپے دلالی لیکر چلاگیا۔ ان لوگوں نے مجھے زناء کار کیلئے پانچ ہزار روپے ادا کئے۔ جوکہ پولیس نے دوران تلاشی برآمد کرلئے۔ ملزمان نے مزید بتایاکہ ہاسٹل وارڈن نے کمرہ دینے کیلئے دو ہزار روپے وصول کئے۔ تھانہ میرپور میں ملزمان کیخلاف علت نمبر: 1182زیر دفعہ: 371-A, 371-Bپی پی سی کے تحت ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں