گیسٹ ہاوسز میں جسم فروشی اور اعلی کوالٹی کی شراب کا دھندہ عروج پرپہنچ گیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) شہر بھر میں قریب واقع گیسٹ ہاوسز میں جسم فروشی اور اعلی کوالٹی کی شراب کا دھندہ عروج پرپہنچ گیا۔اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ شہر بھر میں واقع پلازنے کی دو منزلیں کرائے پرلیکر گیسٹ ہاؤس کی آڑ میں جسم فروشی جاری ہے دن رات اور لڑکیوں کا آنا جانا جاری ہے۔جس سے نجی ہسپتال کے ملازمین بھی مستفید ہونے لگے۔

مصدقہ ذرائع نے بتایا کہ منڈیاں میں شاہراہ ریشم پر واقع ایک کرائے کی عمارت میں گیسٹ ہاوسز کی آڑ میں جسم فروشی کا دھندہ عروج پر پہنچ چکا ہے مذکورہ گیسٹ ہاؤس کے مالکان نے عمارتوں کی پوری دو منزلیں کرائے پر حاصل کر کے چھوٹے چھوٹے کمرے بنا رکھے ہیں جہاں مخصوص گاہکوں کو شراب وکباب فراہم کیا جاتا ہے گیسٹ ہاؤس میں ایوب تدریسی ہسپتال کے ملازمین کے علاوہ، میڈیکل ریپ، کامسیٹس کے طلباء وطالبات سمیت مختلف کالجز کے طلباء و طالبات کا آناجانا لگا رہتا ہے جبکہ مذکورہ طرز پر ہی تدریسی ہسپتال کے تیسرے گیٹ کے سامنے ایک پلازے میں جسم فروشی کا دھندہ جاری ہے۔ جہاں سے پولیس کے رائیڈر اورسپیشل کے اہلکاریومیہ بنیادوں پر بھتہ وصول کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!