اہلیان بانڈہ صاحب خان کا ایبٹ آباد ساہنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی حویلیاں کے قریب بھرپور احتجاجی مظاہرہ۔ عوامی نمائندوں کی کلاس۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) اہلیان بانڈہ صاحب خان کا ایبٹ آباد ساہنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی حویلیاں کے قریب بھرپور احتجاجی مظاہرہ منتخب عوامی نمائندوں علی خان جدون مرتضی جاوید عباسی سردار اورنگزیب نلوٹھ سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی الحاج قلندر لودھی پر کڑی تنقید کی گئی ہماری زمینیں ہم سے کوڑیوں کے بھاؤ زبردستی حکومت نے یونیورسٹی کے لیے حاصل کی گئی اب ہمارے علاقوں کو جانے والے راستوں کو بند کر کے یورنیورسٹی انتظامیہ ہم پر زندگی تنگ کر رہی ہے ہمیں ہمارا جو ڈسٹرک کونسل کا راستہ ہے دیا جائے بصورت دیگر ہماری بستیوں پر بم گرا کر ہمیں ختم کیا جائے ان خیالات کا اظہار گزشتہ بانڈہ صاحب خان کے علاقوں کے عوام الناس نے ایبٹ آباد ساہنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی حویلیاں کے قریب احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کیا اس موقع مظاہرین اور مقررین نے اپنے منتخب عوامی نمائندوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب ووٹ کا وقت ہوتا ہے تو یہ لوگ عوام الناس کے پاؤں میں پڑتے ہیں اور اسمبلیوں میں جب پہنچ جاتے ہیں تو انھیں عوام کے مساہل بھول جاتے ہیں مظاہرین نے کہا ہمارے علاقوں اگر راستہ نہ دیا گیا تو اس پر ہم موٹروے سمیت شاہراہِ ریشم بلاک کر دیں گے موٹروے یونیورسٹی کے ایریا سے گزر سکتی ہے تو جن لوگوں کے آباؤ اجداد کی زمینیں ہیں جنھوں نے قربانی دی ہے ان لوگوں کو راستہ کیون نہیں مل سکتا احتجاجی مظاہرین نے کہا آج ہم نے پر امن احتجاج کیا ہے اس کے بعد ہم لوگ سڑکیں بلاک کر دیں گے اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا جب تک ہمیں راستہ نہیں دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!