میٹرک اورانٹرمیڈیٹ امتحانات میں کم نمبر حاصل کرنیوالی طلباء و طالبات کا احتجاجی مظاہرہ۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تعلیمی بورڈ میٹرک اور انٹر امتحانات میں کم نمبر حاصل کرنے والے طلباء کا ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ کے آگے احتجاجی مظاہرہ ایبٹ آباد بورڈ کے اعلی افسران دو دن کے اندر ہمارا مسئلہ حل کریں ڈیڈ لائن دے دی بصورت دیگر مری روڈ بند کرکے احتجاج کریں گے تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ کی جانب سے میٹرک اور انٹر کے امتحانات کے تنائج کا اعلان کیا گیا جس میں متعدد طلباء کو کم نمبر دے دیے جس پر گزشتہ روز طلباء نے ایبٹ آباد بورڈ کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے گزشتہ روز ایبٹ آباد بورڈ کے آگے سینکڑوں طلبہ نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ایبٹ آباد بورڈ کے نتائج پر دوبارہ نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کے ہم بورڈ انتظامیہ کو دو دن کا ٹائم دیتے ہیں ہمارے پیپر دوبارہ چیک کر کے ہمیں نمبر دیے جائیں اسی طرح چیئرمین بورڈ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ نمبر دینا میرے اختیار میں نہیں یہ وزارت تعلیم کا کام ہے ہم اس حوالے سے وزیر تعلیم کو آگاہ کر رہے ہیں جلد ہی کوئی حل نکالا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!