صوبائی وزیر مال قلندرلودھی نے ایک اور وعدہ پورا کردیا:ٹیکنیکل کالج پنڈکرگوخان گورنمنٹ گرلز مڈل سکول سندوگلی گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول گہلی کا ٹینڈر منظور کروا دیا۔

تناول(وائس آف ہزارہ/جہانگیر شاہ)اہلیان تناول کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوا گیا صوبائی وزیر مال قلندرلودھی نے ایک اور وعدہ پورا کردیا ٹیکنیکل کالج پنڈکرگوخان گورنمنٹ گرلز مڈل سکول سندوگلی گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول گہلی کا ٹینڈر منظور کروا دیا۔ تحصیل لوئر تناول جنرل سیکرٹری نے اہلیان تناول کی طرف سے شکریہ ادا کیا امید ہے آئندہ بھی حلقے میں کیئے گئے وعدے اسی طرح پورے کیئے جائیں گے تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر مال قلندر خان لودھی نے اہلیان تناول سے کیئے گئے وعدے پورے کردیئے گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج پنڈکرگوخان گورنمنٹ گرلز مڈل سکول سندوگلی گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول گہلی کے ٹینڈر منظور کروا دئیے۔

ان ٹینڈرز کی منظوری سے مرحوم حاجی اشرف خان حاجی علی حیدر خان ملک سردار خان بابو الیاس وحید خان ہارون خان راشد خان میر حسین ڈاکٹر شفیق تنولی حاجی یوسف خان شفیق خان نثار خان دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں پیر خان تنولی ایڈوکیٹ اور دیگر اہلیان تناول کے دیرینہ مطالبات پورے ہوگئے اور عوام پائی جانی والی بے چینی بھی خوشی میں بدل گئی یاد رہے کہ ٹیکنیکل کالج کے لیئے مرحوم حاجی اشرف خان تنولی اورحاجی علی حیدر خان نے بڑی کاوش کی اور اپنے ذاتی فنڈ سے کالج کے لیئے زمین ہموار کروانے کا ذمہ بھی لیا جس کو دونوں احباب نے عملی طور پر پورا بھی کرکے دکھایا میگا پراجیکٹ کے ٹینڈر منظور ہونے پر تحصیل لوئر تناول جنرل سیکرٹری حاجی علی حیدر خان نے اپنے میڈیا بیان میں اہلیان تناول کی طرف سے صوبائی وزیر مال قلندر خان لودھی کا شکریہ بھی ادا کیا اور اس امید کا اظہار بھی کیا کہ ھم اہلیان تناول صوبائی وزیر مال کے ممنون و مشکور ہیں جنہوں نے خصوصی دلچسپی لیکر تناول کے مسائل کے حل کے لیئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں اور آئندہ بھی اسی لگن اور جذبے کے ساتھ تناول کی تعمیر وترقی کے لیئے کوشاں رہیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!