سٹی پولیس نے چالیس لیٹرشراب برآمد کرکے ڈرائیور جابر کو گرفتارکرلیا۔

ایبٹ آباد:تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کے دوران 40 لیٹر شراب پکڑ لی۔ایک گرفتار۔2 فرار۔ذرائع کے مطابق تھانہ سٹی نے مخبر خاص کی اطلاع پہ کاروائی کرتے ہوئے کیری ڈبہ نمبر 788 سے 40 لیٹر شراب برآمد کر لی گرفتار ڈرائیور جابر نے دوران تفتیش انکشاف کیا کے گاڑی میں پارسل راشد کے کہنے پہ نثار نے منڈیاں لے جانے کو کہا تھا۔

پولیس نے راشد اور نثار کے خلاف بھی مقدمہ درج کرتے ہوئے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دی کیری سے پولیس نے منشیات اور کمپیوٹرایز کانٹا بھی برآمد کیا۔ذرائع کے مطابق ڈرائیور جابر کو پھسایا گیا جو لا علم تھا کے گاڑی میں شراب رکھی جا رہی ھے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!