قلندرآباد مین بازار سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد۔ناکہ بندیوں کے دوران منشیات برآمد۔

ایبٹ آباد مانگل پولیس کی بڑی کاروائی، اسلحہ کی دوکان پر چھاپہ بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ برآمد ملزم گرفتار مقدمہ قائم تفیش شروع۔ پولیس کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد یاسر آفریدی کی ہدایت پر ڈی ایس پی میرپور صابر خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او مانگل شہزاد جدون نے ٹیم کے ہمراہ قلندر آباد بازار میں اسلحہ کی دوکان پر چھاپہ کے دوران بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ برآمد کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا چھاپہ کے دوران ملزم کی دوکان سے 51 پستول، 05 رائفل، 22 بارہ بور بندوق + رپیٹر کے ساتھ ساتھ 1400 کارتوس مخلتف بور برآمد کر کے ملزم حضرت عمر ولد طور گل سکنہ در آدم خیل کو گرفتار کر کے تفیش شروع کر دی

ایبٹ آباد پولیس ضلعی پولیس سربراہ یاسر آفریدی کی ہدایت پر ضلع کے تمام تھانہ جات کی حدود میں جملہ داخلی و خارجی راستوں پر جنرل ہولڈ اپ کے دوران ناکہ بندیاں عمل میں لائیں گئیں۔ شام 04 سے رات 08 بجے تک ناکہ بندیوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاون اس موقع پر ضلع بھر سے 07 کلو 255 گرام چرس، 30 بوتل شراب برآمد کر لی گئی جبکہ دوران ناکہ بندی ناجائز اسلحہ کے خلاف ہونے والی کاروائیوں میں 05 بندوقیں، 04 پستول،105 کارتوس مختلف بور، 50 عدد گولے روشنائیاں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹرڈ کر لیے گئے، سخت چیکنگ کے دوران 122 مشکوک افراد کی گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئیں جنہیں مکمل جانچ پڑتال کے بعد ضمانت پر چھوڑا جائے گا اسی دوران 178 گاڑیوں سے کالے شیشے اور 10 گاڑیوں سے ممنوعہ فلیشر لائیٹس اتاری گئیں، آئے روز موٹر سائیکل حادثوں میں کمی لانے اور خلاف ورزی کے مرتکب 175 کمسن، بغیر ہیلمٹ و نمبر پلیٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف حسب ضابطہ قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی اس کے ساتھ ساتھ 18گاڑی مالکان کے خلاف زیر دفعہ 279 پی پی سی کے تحت مقدمات درج رجسٹرڈ کیے گئے۔

ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد نے جملہ پولیس افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے جرائم یشہ عناصر، مجرمان اشتہاریوں، منشیات فروشوں اور عادی مجرموں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!